کھیل

ولیمسن نے ڈبل سنچری بناکر ویراٹ کوہلی کا ریکارڈ برابر کردیا

کین ولیمسن نے اپنے کیریئر کی چھٹی ڈبل سنچری اسکور کی ہے۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں 6 بلے بازوں کے برابر پہنچ گئے ہیں جب کہ ان سے آگے 6 مزید بلے باز ہیں جن میں وراٹ کوہلی بھی شامل ہیں۔

ویلنگٹن: کین ولیمسن نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 28ویں سنچری مکمل کی اور اب وہ وراٹ کوہلی کی سنچریوں کے برابر پہنچ گئے ہیں۔ کوہلی نے حال ہی میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ فارمیٹ میں اپنی 28ویں سنچری بنائی۔

متعلقہ خبریں
سعود شکیل ایشیا کپ کیلئے پاکستانی اسکواڈ میں شامل
روہت شرما کے پاس کریس گیل سے زیادہ چھکے
معین علی دوبارہ ٹسٹ کرکٹ سے سبکدوش
سلیکٹرس ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کے موڈ میں نہیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ۔کوہلی اور پنت کو جگہ ملنا تقریباً یقینی
کوہلی، انگلینڈ کے خلاف پہلے 2 ٹسٹ میاچس سے دستبردار

اس کے علاوہ ولیمسن نے ٹیسٹ کرکٹ میں 8000 رنز کا ہندسہ بھی چھو لیا ہے اور ساتھ ہی انہوں نےانٹرنیشنل کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں 17000 سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

کین ولیمسن نے اپنے کیریئر کی چھٹی ڈبل سنچری اسکور کی ہے۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں 6 بلے بازوں کے برابر پہنچ گئے ہیں جب کہ ان سے آگے 6 مزید بلے باز ہیں جن میں وراٹ کوہلی بھی شامل ہیں۔

مہیلا جے وردھنے اور والٹر ہیمنڈ کے نام 7-7 ڈبل سنچریاں ہیں۔ برائن لارا نے 9، کمار سنگاکارا نے 11 اور ڈان بریڈمین نے 12 ڈبل سنچریاں اسکور کیں۔ کین ولیمسن نے ساڑھے چھ گھنٹے کی اپنی اننگز میں 296 گیندوں کا سامنا کیا اور 215 رنز بنائے جس میں 23 چوکے اور 2 شاندار چھکے شامل تھے۔

نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کین ولیمسن نے ٹیسٹ کرکٹ میں 8000 رنز مکمل کر لیےہیں۔ انہوں نے 94 میچوں کی 164 اننگز میں 54.89 کی اوسط سے 8124 رنز بنائے ہیں۔

ولیمسن نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو نومبر 2010 میں کیا تھا۔ انہوں نے 164ویں اننگز میں اپنے 8000 رنز مکمل کئے۔ وہ اس سنگ میل تک پہنچنے والے مشترکہ طور پر 8ویں تیز ترین بلے باز ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے عظیم کھلاڑی برائن لارا اور آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن نے بھی 164-164 اننگز میں 8000 رنز مکمل کیے تھے۔ اسٹیو اسمتھ کم از کم 151 اننگز میں یہاں تک پہنچے ہیں۔ موجودہ کھلاڑیوں میں اسمتھ کے بعد ولیمسن کا نمبر آتا ہے۔ وراٹ کوہلی نے 169 جبکہ جو روٹ نے 178 اننگز کھیلی ہیں۔

ذریعہ
یواین آئی