بین الاقوامی

میکسیکو کی جیل پر حملہ، 14افراد ہلاک، 24 قیدی فرار

میکسیکو کے شمالی شہر سیوڈاڈ جواریز کی ایک جیل پر کچھ حملہ آوروں کے حملے میں دس سیکورٹی گارڈ اور چار قیدی ہلاک ہو گئے۔

میکسیکو سٹی: میکسیکو کے شمالی شہر سیوڈاڈ جواریز کی ایک جیل پر کچھ حملہ آوروں کے حملے میں دس سیکورٹی گارڈ اور چار قیدی ہلاک ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
دھنباد کی عمارت میں سلنڈر دھماکہ، 14 افراد ہلاک

یہ بات چیہواہوا اسٹیٹ پراسیکیوٹر آفس کی طرف سے فراہم کردہ معلومات میں کہی گئی۔ سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اتوار کی صبح بکتر بند گاڑی میں سوار کچھ مسلح افراد نے جیل کے سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی۔

میکسیکو کے فوجیوں اور ریاستی پولیس نے اتوار کو بعد میں جیل پر دوبارہ قبضہ کر لیا۔ جیل پر حملے میں 13 افراد زخمی اور 24 قیدی موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جیل سے فرار ہو گئے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بکتر بند گاڑی میں سوار دو بندوق بردار مقامی پولیس کے ہاتھوں مارے گئے۔علحدہ موصولہ اطلاع کے بموجب غیر ملکی میڈیا نے سرکاری حکام کے حوالے سے بتایا واریزشہر کے جیل پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں 10 اہلکاروں سمیت 4 قیدی ہلاک اور 13 افراد زخمی ہوئے

۔حکام کے مطابق حملے کے بعد جیل سے 24 قیدی فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ مسلح افراد نیصبح جیل پر دھاوا بولا اور اندر داخل ہوتے ہی فائرنگ شروع کردی۔جیل پر حملے کے کچھ دیر بعد واریز کے پولیس اہلکاروں کوبھی نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے 4 حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا۔