بین الاقوامی

چلی کے جنگلات میں آگ لگنے سے 67 افراد جھلس گئے

چلی کے وسطی ساحلی علاقے ویانا ڈیل مار کے جنگلات میں زبردست آگ لگنے سے کم از کم 67 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔

سینٹیاگو: چلی کے وسطی ساحلی علاقے ویانا ڈیل مار کے جنگلات میں زبردست آگ لگنے سے کم از کم 67 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔

وزارت داخلہ کے نیشنل ایمرجنسی آفس (او این ای ایم آئی) نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

جمعرات کو وینا ڈیل مار میں آگ بھڑک اٹھی اور تاحال قابو میں نہیں ہے۔ صدر گیبریل بورک نے شہر میں ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے۔

آگ سے اب تک 130 مکانات جل کر خاکستر ہوچکے ہیں جن میں دو افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کم از کم 70 افراد نے عارضی پناہ گاہوں میں پناہ لی ہے۔

چلی کی وزارت برائے تعمیرات عامہ کے مطابق ویانا ڈیل مار میں ملبہ ہٹانے کا کام پہلے ہی سے جاری ہے۔