بین الاقوامی

ترک صدر رجب طیب اردغان سے ملاقات

یہ ملاقات ازبکستان کے تاریخی شہر سمرقند میں ہوئی۔ دونوں نے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم کے دفتر (پی ایم او) نے ٹویٹ کرکے یہ بات بتائی۔

سمرقند: وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کے دن ترک صدر رجب طیب اردغان سے شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن(ایس سی او) چوٹی کانفرنس کے حاشیہ پر ملاقات کی۔ یہ ملاقات ازبکستان کے تاریخی شہر سمرقند میں ہوئی۔ دونوں نے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم کے دفتر (پی ایم او) نے ٹویٹ کرکے یہ بات بتائی۔