دہلی

مودی حکومت برج بھوشن کی بجائے بیٹیوں کو تحفظ دے : کانگریس

کانگریس ترجمان سپریہ شرینیت نے پارٹی ہیڈ کواٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ دہلی پولیس نے اپنی چارج شیٹ میں بی جے پی ایم پی برج بھوشن سنگھ پر جنسی ہراساں ، پیچھا کرنے اور ڈرانے -دھمکانے کے الزام لگائے ہیں

نئی دہلی: کانگریس نے کہا کہ خواتین کھلاڑیوں کے ہراسانی کے الزام میں ریسلنگ فیڈریشن کے سابق صدر برج بھوشن سنگھ کے خلاف دہلی پولیس نے چارج شیٹ داخل کر دی ہے اور اب اس معاملے میں وزیر اعظم نریندر مودی کو خاموشی توڑ دینی چاہئے۔

متعلقہ خبریں
جعلی ویزا کیس میں بنگلورو ایرپورٹ سے ایک شخص گرفتار
عوام میں کے سی آر کی عزت ہنوز برقرار: کے ٹی آر
دلیپ گھوش اور سپریہ شریناتے کو الیکشن کمیشن کی نوٹس
درگاہ نظام الدین کے قریب غیرمجاز تعمیرات روک دینے کی ہدایت
اسرائیلی سفارت خانہ دھماکہ کیس پولیس کو اہم ثبوت دستیاب

کانگریس ترجمان سپریہ شرینیت نے منگل کو یہاں پارٹی ہیڈ کواٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ دہلی پولیس نے اپنی چارج شیٹ میں بی جے پی ایم پی برج بھوشن سنگھ پر جنسی ہراساں ، پیچھا کرنے اور ڈرانے -دھمکانے کے الزام لگائے ہیں ۔ پولیس نے برج بھوشن سنگھ کے خلاف مقدمہ چلانے اور سزا دینے کی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا، ”مشکل یہ ہے کہ خواتین پہلوانوں نے جنوری میں تشکیل کمیٹی کے سامنے بھی برج بھوشن سنگھ کے خلاف جنسی ہراساں کے الزام لگائے تھے لیکن کمیٹی نے ان الزاموں کو نظر انداز کر دیا ۔

یہی نہیں کمیٹی نے وزارت کھیل کو سونپی رپورٹ میں بھی برج بھوشن کے خلاف لگے الزاموں پر خاموشی اختیار کر لی۔ آخر میں جب پہلوانوں کو بے عزت کیا گیا تووہ اپنے میڈل گنگامیں بہانے کے لئے چلی گئی لیکن حکومت تب بھی خاموش رہی۔“

ترجمان نے سوال کیا کہ کیا برج بھوشن سنگھ پر دہلی پولیس کی چارج شیٹ آنے کے بعد بھی حکومت خاموشی توڑے گی ۔ کیا وزیر اعظم نریندر مودی اب بھی کچھ نہیں بولیں گے ۔ انہوں نے مودی حکومت پرغیر اخلاقی ہونے کا الزام لگایا اور کہا کہ اس حکومت میں ذرا بھی اخلاق ہوتا تو وہ ملزم کو نہیں بیٹیوں کو تحفظ دیتی۔

اس درمیان کانگریس پارٹی نے ٹوئیٹر ہینڈل پر کہا، ”بی جے پی ایم پی برج بھوشن سنگھ کے معاملے میں دہلی پولیس کی چارج شیٹ سامنے آ گئی ہے۔ ابھی تک کی جانچ کی بنیاد پر دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ برج بھوشن سنگھ پر جنسی ہراساں ،چھیڑ خانی اور پیچھا کرنے کے معاملے میں مقدمہ چلایا جا سکتا ہے اور سزا دی جا سکتی ہے ۔

حیرانی کی بات ہے کہ اتنا کچھ ہونے کے بعد بھی وزیر اعظم خواتین پہلوانوں سے جڑے معاملے پر خاموش کیوں ہیں۔ اپنے اس چہیتے ایم پی کو پارٹی سے کب باہر کریںگے۔ ایم پی برج بھوشن کی گرفتار ی کب ہوگی اور حکومت برج بھوشن کو تحفظ دیناکب بند کرے گی ۔