ایشیاء

اسلام آباد کی میرئیٹ ہوٹل سے دور رہنے کا مشورہ

پاکستان میں امریکی سفارتخانہ نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے دارالحکومت اسلا آباد کی میرئیٹ ہوٹل میں امریکی شہریوں پر دہشت گرد حملہ ہوسکتا ہے۔

اسلام آباد: پاکستان میں امریکی سفارتخانہ نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے دارالحکومت اسلا آباد کی میرئیٹ ہوٹل میں امریکی شہریوں پر دہشت گرد حملہ ہوسکتا ہے۔

اس نے امریکی عملہ کو فائیو اسٹار ہوٹل جانے سے منع کردیا ہے۔ سفارت خانہ نے اسلام آباد میں خودکش حملہ میں ایک پولیس والے کی ہلاکت کے 2 دن بعد اتوار کو بیان جاری کیا۔

سفارت خانہ نے کہا کہ امریکی حکومت کو پتہ ہے کہ بعض نامعلوم افراد‘ تعطیلات کے دوران اسلام آباد کی میرئیٹ ہوٹل میں امریکیوں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔