ایشیاء

افغان طالبات کو تعلیم کیلئے ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں

طالبان نے طالبات کو تعلیم کے لئے قازقستان اور قطر جانے کابل چھوڑنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔ باخبر ذرائع نے اسپوٹنک کو یہ بات بتائی۔

کابل: طالبان نے طالبات کو تعلیم کے لئے قازقستان اور قطر جانے کابل چھوڑنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔ باخبر ذرائع نے اسپوٹنک کو یہ بات بتائی۔

لڑکے‘ لڑکیاں کابل چھوڑنے کا منصوبہ رکھتے تھے لیکن صرف لڑکوں کو پڑھائی کے لئے افغانستان سے باہر جانے دیا گیا۔

ستمبر 2021 میں طالبان کی عبوری افغان حکومت‘ امریکی فوج کے ملک سے جانے کے بعد بنی تھی۔ طالبان نے افغان خواتین کے گھر سے باہر کام کرنے پر پابندی عائد کردی۔ انہوں نے اسکولوں میں لڑکیوں کے لئے علیحدہ سکشن بنادیئے۔

لڑکیوں کو اب چھٹویں جماعت سے آگے کی پڑھائی کی اجازت نہیں۔ طالبان نے تمام عورتوں پر گھر سے باہر نکلتے وقت چہرہ ڈھکنا لازم قراردیا ہے۔

انہیں تفریحی سرگرمیوں میں حصہ لینے اور مردوں کے ساتھ پارک جانے کی بھی اجازت نہیں۔ 15 اگست سے قبل افغان خواتین سڑکوں پر نکل آئی تھیں۔

انہوں نے نابرابری کے خلاف احتجاج کیا۔ انہوں نے تعلیم اور کام کرنے کے حق کا مطالبہ کیا۔ ذرائع نے اسپوٹنک کو بتایا کہ 13 اگست کو خاتون مظاہرین کو منتشر کرنے طالبان نے ہوا میں گولیاں چلائی تھیں۔