ایشیاء

مریم نواز نے عمران خان کی پارٹی کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا

مریوم نے کہا کہ میں پی ٹی آئی سے جھگڑنانہیں چاہتی۔ میں چاہتی ہوں کہ پاکستان ترقی کرے اور اس کیلئے میں پی ٹی آئی کے نوجوانوں اور اس کے حامیوں کی طرف دوستی اور امن کا ہاتھ بڑھاتی ہوں۔ میں یہ پہل صرف پاکستان کیلئے کررہی ہوں۔

لاہور: برسرِ اقتدار پی ایل ایم این قائد اور معزول وزیراعظم نوازشریف کی لڑکی مریم نواز نے پہلی مرتبہ عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف کی طرف ”دوستی کا ہاتھ“ بڑھایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دوبڑی سیاسی جماعتوں کی لڑائی ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔

 صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں جمعہ کے دن پاکستان مسلم لیگ نواز کی ریالی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ میں پی ٹی آئی سے جھگڑنانہیں چاہتی۔ میں چاہتی ہوں کہ پاکستان ترقی کرے اور اس کیلئے میں پی ٹی آئی کے نوجوانوں اور اس کے حامیوں کی طرف دوستی اور امن کا ہاتھ بڑھاتی ہوں۔

میں یہ پہل صرف پاکستان کیلئے کررہی ہوں۔ میں چاہتی ہوں کہ عمران خان ملک کی ترقی ہونے دیں۔ مریم نواز نے تاہم سابق وزیراعظم عمران خان کو خبردار کیاکہ ان کی امن کی پیشکش کو ان کی یا ان کی پارٹی کی کمزوری نہ سمجھاجائے کیونکہ انہیں جیسے کو تیسا جواب دینا آتا ہے۔

پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی 20نشستوں کیلئے اتوار کے دن ضمنی الیکشن ہونے والا ہے۔ عمران خان کی پارٹی اگر 12 تا13نشستیں جیت جائے تو وہ چیف منسٹر پنجاب حمزہ شہبازکو بے دخل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔ حمزہ شہبازوزیراعظم پاکستان شہبازشریف کے لڑکے ہیں۔

سپریم کورٹ پہلے ہی اعلان کرچکی ہے کہ 22جولائی کوچیف منسٹر کا دوبارہ انتخاب ہوگا۔ مریم نواز نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھی نشانہ تنقید بنایا۔ انہوں نے کہا کہ طویل عرصہ کے بعد انہیں اچھی نیند آئی ہے کیونکہ ان کی پارٹی کی حکومت نے پٹرولیم اشیاء کے دام گھٹادئیے ہیں۔