تلنگانہ

سری رام ساگر پراجکٹ سے پانی چھوڑا گیا

حکام نے سری رام ساگر پراجکٹ میں بارش کے پانی کے بہاؤ میں اضافہ کے سبب 4 دروازے کھولتے ہوئے 12,000 کیوسک پانی کو دریائے گوداوری میں چھوڑا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے بالائی علاقوں میں بارش کی وجہ سے سری رام ساگر پراجکٹ اور نظام ساگر پراجکٹ میں پانی کا زبردست بہاؤ درج کیا جارہا ہے۔

حکام نے سری رام ساگر پراجکٹ میں بارش کے پانی کے بہاؤ میں اضافہ کے سبب 4 دروازے کھولتے ہوئے 12,000 کیوسک پانی کو دریائے گوداوری میں چھوڑا۔

اس پراجکٹ کی مکمل سطح 1091 فٹ کے برخلاف 1090.8 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔

نظام ساگر پراجکٹ میں بھی پانی کی سطح میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ اس پراجکٹ میں 2500 کیوسک پانی کا بہاؤ درج کیا گیا جس کے بعد اس پراجکٹ میں پانی کی سطح 1403.7 فٹ تک پہنچ گئی۔ اس کی مکمل سطح 1405 فٹ ہے۔