تلنگانہ

امریکی ریاست مسوری کی جھیل میں تلنگانہ کے دوطلبہ غرق

ریاستی وزیر کے ٹی آر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ وہ متعلقہ سرکاری عہدیداروں سے کہہ چکے ہیں ضابطہ کی تکمیل کے بعد دونوں کی لاشوں کووطن واپس لانے کے لئے بعجلت ممکنہ اقدامات کریں۔

حیدرآباد: امریکی ریاست مسوری میں ایک جھیل میں تلنگانہ کے 2طلبہ غرق ہوگئے۔ 24 سالہ او تھیج کنتا اور 25سالہ شیوا ڈی کلی گیری‘اوزرکس جھیل میں غرق ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ 26 نومبر کو2:30 بجے دن پیش آیا۔ میسوری اسٹیٹ ہائی وئے پٹرول (ایم ایس ایچ پی) واٹر ڈیویژن نے دونوں طلبہ کی لاشیں باہر نکالیں۔یہ دونوں سینٹ لوئس یونیورسٹی میں ماسٹرپروگرام کے طالب علم تھے۔

یہ دونوں دوست تیراکی کیلئے گئے۔ یوایس میڈیا رپورٹ کے مطابق اوتھیج کوجھیل میں ڈوبتادیکھ کر شیوادتہ اس کوبچانے پانی میں چھلانگ لگائی مگروہ اوپر نہ آسکا۔

واقعہ کے چند گھنٹوں کے بعد اوتھیج کی لاش برآمد کرلی گئی جبکہ دوسرے دن غوطہ خوروں کی ٹیم نے شیوا کی لاش باہر نکالی۔

شیوا دتہ‘تانڈور کا رہنے والا تھا جبکہ اوتھیج ہنمکنڈہ کا متوطن بتایا گیا ہے۔ریاستی وزیر کے ٹی آر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ وہ متعلقہ سرکاری عہدیداروں سے کہہ چکے ہیں ضابطہ کی تکمیل کے بعد دونوں کی لاشوں کووطن واپس لانے کے لئے بعجلت ممکنہ اقدامات کریں۔