تلنگانہ

نلگنڈہ میں درجہ حرارت 41ڈگری درج

نلگنڈہ کے بُگاباوی گوڑہ میں اعظم ترین درجہ حرارت 41ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔مارچ کے پہلے ہفتہ سے ہی ریاست کے بیشتر حصوں میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہوتاجارہا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں گذشتہ دو دنوں کے دوران درجہ حرارت میں اضافہ درج کیاگیا ہے۔محکمہ موسمیات نے اپنے بلیٹن میں کہا کہ آج سے آئندہ پانچ دنوں تک درجہ حرارت میں مزید اضافہ کاامکان ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ یہ درجہ حرارت معمول سے دو تا تین ڈگری زائد درج کئے جانے کاامکان ہے۔

متعلقہ خبریں
شمالی ہند میں 5 دن کہر اور کڑاکے کی سردی: محکمہ موسمیات
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
حیدرآباد کے بیشتر مقامات میں سردی کی لہر برقرار
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد

گذشتہ روزضلع نلگنڈہ کے بُگاباوی گوڑہ میں اعظم ترین درجہ حرارت 41ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔مارچ کے پہلے ہفتہ سے ہی ریاست کے بیشتر حصوں میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہوتاجارہا ہے۔محکمہ موسمیات نے واضح کیا کہ گذشتہ سال کے مقابلہ جاریہ سال درجہ حرارت میں اضافہ درج کیاگیا ہے۔

10بجے صبح سے ہی درجہ حرارت میں اضافہ درج کیاجارہا ہے۔عہدیداروں نے کہا کہ آئندہ پانچ دنوں تک ریاست کے عوام دوپہر میں شدید ضرورت پر ہی گھروں سے باہر نکلیں۔ریاست کے بیشتر علاقوں میں رات کے درجہ حرارت میں بھی اضافہ درج کیاگیا ہے۔