بنگلہ دیش میں امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کے لیے الرٹ جاری کیا

بنگلہ دیش کی راجدھانی ڈھاکہ میں امریکی سفارت خانے نے اتوار کو یہاں مقیم اپنے ملک کے شہریوں سے کہا کہ وہ 9/11 حملوں کی 21 ویں برسی کے پیش نظر ذاتی طور پر محتاط رہیں۔

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی راجدھانی ڈھاکہ میں امریکی سفارت خانے نے اتوار کو یہاں مقیم اپنے ملک کے شہریوں سے کہا کہ وہ 9/11 حملوں کی 21 ویں برسی کے پیش نظر ذاتی طور پر محتاط رہیں۔

امریکی سفارت خانے نے یہ اطلاع اپنی ویب سائٹ پر پوسٹ کی ہیں۔سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو یاد دلایا ہے کہ بنگلہ دیش اس وقت ‘لیول 2 ٹریول ایڈوائزری’ کے زمرے میں آتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ اس ملک کا سفر کرنے والے افراد کو جرائم، دہشت گردی اور اغوا کے واقعات سے زیادہ چوکنا رہنا چاہیے۔

ذاتی حفاظت کے لیے سفارت خانے نے مشورہ دیا ہے کہ ہجوم سے گریز کریں، اپنے گردونواح سے باخبر رہیں، ہمیشہ چارج شدہ موبائل فون اور شناختی کارڈ ساتھ رکھیں، بھاری ٹریفک والی جگہوں کو جلد از جلد چھوڑ دیں یا متبادل راستوں کا انتخاب کریں۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button