ایشیاء

بنگلہ دیش میں ٹرین کی منی بس کو ٹکر‘ 11 افراد ہلاک

ٹرین اور منی بس میں ٹکر کی وجہ 11 سے ہلاک اور 5 دوسرے زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ حادثہ بنگلہ دیش کے ضلع چٹگانک میں لیول کراسنگ پر پیش آیا جہاں کوئی نگران کار نہیں تھا۔

ڈھاکہ: ٹرین اور منی بس میں ٹکر کی وجہ 11 سے ہلاک اور 5 دوسرے زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ حادثہ بنگلہ دیش کے ضلع چٹگانک میں لیول کراسنگ پر پیش آیا جہاں کوئی نگران کار نہیں تھا۔ یہ بات میڈیا رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ یہ حادثہ جمعہ کو میرشارائی اوپا ضلع میں اُس وقت پیش آیا جب کہ منی بس جس میں طلبہ اور اساتذہ سفر کررہے تھے کہ لیول کراسنگ پر جہاں کوئی متعین نہیں ہوتا ٹرین کی ٹکر ہوگئی۔

بتایا جاتا ہے کہ منی بس میں سفر کررہے طلبہ اور اساتذہ کا تعلق ایک کوچنگ سنٹر سے ہے۔ یہ بات ڈھاکہ ٹریبیون نے بتائی ہے۔ اخبار نے مزید بتایا کہ ڈھاکہ جانے والی پروواتی ایکسپریس ٹرین نے منی بس کو ٹکر دے دی۔ کبیر حسین آفیسر انچارج (او سی) نے بتایا کہ مہلوکین میں 7 طلبہ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ 4 اساتذہ کا بھی اِس حادثہ میں ہلاک ہوگئے۔ ایکسپریس ٹرین مائیکرو بس کو ٹکر دیتے ہوئے کئی سو میٹر تک گھسیٹتے ہوئے لے گئی۔ بعض مسافرین برسر موقع ہلاک ہوگئے جب کہ دوسرے جو کہ شدید زخمی ہوگئے ہیں، دواخانوں میں زیر علاج ہیں۔

انیس الرحمن ڈپٹی ڈائرکٹر چٹگانک ڈیویژنل آفس فائر سرویس نے بتایا کہ مہلوکین کی لاشیں برآمد کرکے ارکان خاندان کے سپرد کردی گئیں ہیں۔ آتش فرو عملہ کے ارکان نے یہ بات بتائی اور کہا کہ زخمیوں کو نکالا جارہا ہے اور راحت رسانی کے کام میں تیزی پیدا کردی جارہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ چٹگانک میڈیکل کالج ہاسپٹل میں بھی زخمی زیر علاج ہیں۔