ایشیاء

روہنگیا پناہ گزینوں کی وجہ سے سلامتی اور استحکام کو سنگین خدشات لاحق ہیں: شیخ حسینہ

شیخ حسینہ نے کہا کہ روہنگیا پناہ گزینوں کے طویل مدتی قیام نے بنگلہ دیش کے اقتصادی، ماحولیاتی، سیکورٹی اور سماجی سیاسی استحکام کو شدید متاثر کیا ہے۔

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے کہا کہ ان کے ملک میں روہنگیا پناہ گزینوں کی وجہ سے سلامتی اور استحکام کو سنگین خدشات لاحق ہیں۔ وزیر اعظم حسینہ نے ان خیالات کا اظہار انڈو پیسیفک آرمیز مینجمنٹ سیمینار کی افتتاحی تقریب سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کیا

شیخ حسینہ نے کہا کہ روہنگیا پناہ گزینوں کے طویل مدتی قیام نے بنگلہ دیش کے اقتصادی، ماحولیاتی، سیکورٹی اور سماجی سیاسی استحکام کو شدید متاثر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کو ان کے ملک واپس بھیجنا ہی واحد حل ہے لیکن وہ انہیں میانمار جانے پر مجبور نہیں کریں گی۔