ایشیاء

شیخ حسینہ کا 5 ستمبر سے دورۂ ہند متوقع

بنگلہ دیشی وزارتِ خارجہ کے ایک عہدیدار نے ڈھاکہ میں پی ٹی آئی کو بتایا کہ ہم نے اُن کے شیڈول کو لگ بھگ قطعیت دے دی ہے۔

ڈھاکہ۔: بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ توقع ہے کہ 5 ستمبر سے ہندوستان کے سہ روزہ سرکاری دورہ پر ہوں گی۔

اُن کے اس دورہ میں دفاعی تعاون اور علاقائی استحکام پر بات چیت ہوگی۔ بنگلہ دیشی وزارتِ خارجہ کے ایک عہدیدار نے ڈھاکہ میں پی ٹی آئی کو بتایا کہ ہم نے اُن کے شیڈول کو لگ بھگ قطعیت دے دی ہے۔

توقع ہے کہ وہ 5 ستمبر کو سہ روزہ سرکاری دورہ پر نئی دہلی پہنچیں گی۔ 2019ء کے بعد سے یہ ان کا پہلا دورہ ہوگا۔ سری لنکا میں معاشی بحران اور روس یوکرین جنگ کے بیچ بنگلہ دیشی اور ہندوستانی وزرائے اعظم کی بات چیت ہوگی۔