عام انتخابات سے قبل عمران خان کی گرفتاری کا امکان: زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری نے دعویٰ کیا کہ اگلے عام انتخابات سے قبل پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان‘ توشہ خانہ کیس میں گرفتار ہوسکتے ہیں۔

اسلام آباد:سابق صدر آصف علی زرداری نے دعویٰ کیا کہ اگلے عام انتخابات سے قبل پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان‘ توشہ خانہ کیس میں گرفتار ہوسکتے ہیں۔

پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے پر عمران خان اور چیف منسٹر صوبہ پنجاب چودھری پرویز اِلٰہی کی بات چیت پر پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک صدرنشین زرداری نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ 2 اسمبلیاں تحلیل ہوجائیں تومخلوط حکومت عام انتخابات میں ان کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہے۔ سماء ٹی وی نے یہ اطلاع دی۔

آصف علی زرداری نے عمران خان کو چیلنج کیا کہ وہ صوبائی اسمبلیوں میں تحریک ِ اعتماد لائیں اور دیکھیں کہ کتنے ایم پی ایز (ارکان صوبائی اسمبلی) ان کے ساتھ ہیں۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button