حیدرآباد

طبی سہولتوں کی فراہمی میں تلنگانہ کو ملک بھر میں سرفہرست مقام: کے ٹی آر

امیریکن انڈین فاؤنڈیشن کے حیدرآباد چیاپٹر کا افتتاح کرنے کے بعد بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ ریاست میں شعبہ صحت کو مستحکم بنانے کیلئے نہ صرف حکومت بلکہ بہت سارے این جی اوز شب و روز خدمات انجام دے رہے ہیں۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر صنعت کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ طبی سہولتوں کی فراہمی میں ملک بھر میں تلنگانہ کو پہلا مقام حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت عامہ اور روزگار کی فراہمی کیلئے حکومت عوام کی ضرورتوں کی تکمیل کرنے میں سرگرم ہے۔

متعلقہ خبریں
’پیپر لیک معاملہ، کے ٹی آر کی وزارت کے ملازمین کا اہم رول‘
تعلیم کیلئے مخصوص اسکول کے انتخاب کا حق نہیں: دہلی ہائی کورٹ
میری تعلیم بھی سرکاری اسکول میں ہوئی: ریونت ریڈی
پارچہ صنعت کے فروغ کیلئے اقدامات کی ضرورت: کے ٹی آر
ڈی ای او ڈاکٹر رویندر ریڈی نے اردو پرائمری اسکول اولہ کا دورہ کیا

حکومت کی کوششوں سے ملک بھر میں سرکاری دواخانوں میں سب سے زیادہ بیڈس، ڈاکٹرس اور نیم طبی عملہ تلنگانہ میں ہی برسرخدمت ہے۔ کے سی آر کی دور اندیش قیادت میں ریاستی حکومت نے تمام33 اضلاع میں سرکاری میڈیکل کالجس قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ حکومت کا احساس ہے کہ ٹیچنگ ہاسپٹلس کے ذریعہ علاج ومعالجہ کی سہولتوں میں مزید بہتری لائی جاسکتی ہے۔

 آج امیریکن انڈین فاؤنڈیشن کے حیدرآباد چیاپٹر کا افتتاح کرنے کے بعد بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ ریاست میں شعبہ صحت کو مستحکم بنانے کیلئے نہ صرف حکومت بلکہ بہت سارے این جی اوز شب و روز خدمات انجام دے رہے ہیں۔

 انہوں نے امریکن انڈیا فاونڈیشن کے ذمہ داروں سے اپیل کی کہ تعلیم، صحت اور روزگار کی فراہمی جیسے امور میں حکومت کے ساتھ ملکر کام کریں ہندوستان  اور امریکہ کے درمیان شفاف تجارت اور دیگر امور میں گرم جوشانہ تعلقات کا تذکرہ کرتے ہوئے کے ٹی راما راو نے کہا کہ حیدرآباد میں قائم امریکی قونصل خانہ سے سب سے زیادہ اسٹوڈنٹ ویزا جاری کئے جاتے ہیں۔

تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے کئی افراد امریکہ کے مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ اس موقع پر بی وی آر موہن ریڈی و دیگر موجود تھے۔