پاکستان، آئی ایم ایف کے مطالبہ کی تکمیل کیلئے مجبور

معاشی مشکلات کا شکار پاکستان صورتحال سے نمٹنے کیلئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ایک اور مطالبہ کی تکمیل کیلئے مجبور ہوگیا ہے۔

اسلام آباد: معاشی مشکلات کا شکار پاکستان صورتحال سے نمٹنے کیلئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ایک اور مطالبہ کی تکمیل کیلئے مجبور ہوگیا ہے۔

یہ بات خبررساں ادارے جیو نیوز نے بتائی اور کہاکہ پاکستان جو کہ مالی مشکلات سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے ممکنہ کوشش کررہا ہے‘ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ایک اور مطالبہ کی تکمیل کیلئے مجبور ہوگیا ہے جس کے تحت پاور سرچارج کا نفاذ عمل میں لایا جائے گا جس پر آئندہ مالی سال سے عمل آوری ہوگی۔

پاکستان کے عہدیدار ملک کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے ممکنہ کوشش کررہے ہیں۔ اس سلسلہ میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے قرضہ جات حاصل کئے جارہے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ 2019 میں ہوئے دستخطی معاہدہ کے تحت 6.5 بلین ڈالر کے قرض سے حالات کو بہتر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ خبررساں ادارے جیو نیوز نے بتایا ہے کہ ملک میں محاصل مں اضافہ کیا جاچکا ہے۔ اس کے علاوہ دوسرے کئی ایسے اقدامات کئے گئے ہیں جس سے کہ ذرائع آمدنی میں اضافہ کی راہ ہموار ہوتی جائے۔

معاشی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) جس کا اجلاس وزیر فینانس اسحاق ڈار کی زیر صدارت منعقد ہوا جس موقع پر برقی سرچارج میں اضافہ کو منظوری دی گئی ہے۔ جس پر مارچ تک جون 2023 عمل آور ہوگی۔ پاور سرچارج 3.82 پی کے آر فی یونٹ رہے گا۔ جبکہ برقی صارفین سے اوسطاً فی یونٹ2.63 حاصل کیا جاتا رہے گا تاکہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے شرائط کو روبہ عمل لایا جاسکے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button