سوشیل میڈیا

ہریش راؤ نے کشتی چلائی، ویڈیو وائرل

ضلع سدی پیٹ کے کومٹی چیرو تالاب میں بیوی اور بچوں کے ساتھ وزیر موصوف نے کشتی میں سواری کی۔ ہریش راو سیاست‘ نظم و نسق اور سوشیل میڈیاکیلئے مشہور شخصیت ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرصحت ہریش راو کی ایک ویڈیو ان دنوں سوشیل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ وہ تالاب میں کشتی چلارہے ہیں۔وزیرصحت نے تالاب سے کنول کے پھول کو توڑکر اپنی اہلیہ کو دیا۔

 ضلع سدی پیٹ کے کومٹی چیرو تالاب میں بیوی اور بچوں کے ساتھ وزیر موصوف نے کشتی میں سواری کی۔ ہریش راو سیاست‘ نظم و نسق اور سوشیل میڈیاکیلئے مشہور شخصیت ہیں۔ ان کے پی اے رامچندرراو نے یہ ویڈیو جاری کیاجس میں وہ اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔