حیدرآباد

اراضیات کے پٹہ جات کے مسئلہ پر کابینی ذیلی کمیٹی کا اجلاس

اراضیات کے پٹہ جات کے مسائل کے حل کیلئے کابینی ذیلی کمیٹی کا اجلاس حیدرآباد کے بی آرکے آربھون میں وزیر بلدی نظم ونسق تلنگانہ کے تارک راما راو کی صدارت میں منعقد ہوا۔

حیدرآباد: اراضیات کے پٹہ جات کے مسائل کے حل کیلئے کابینی ذیلی کمیٹی کا اجلاس حیدرآباد کے بی آرکے آربھون میں وزیر بلدی نظم ونسق تلنگانہ کے تارک راما راو کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں مکانات کیلئے اراضی پٹہ جات،58، 59جی اوکے تحت مکانات کو باقاعدہ بنانے کے مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
حکومت ایل آر ایس پر مفت عمل آوری کویقینی بنانے: کے ٹی آر
پہلی بار لوک سبھا الیکشن میں کے سی آر خاندان کا ایک فرد بھی نہیں
دبئی جیل سے وطن واپس افراد سے کے ٹی آر کی ملاقات
کے ٹی آر اور کے راجگوپال ریڈی میں دلچسپ نوک جھونک
آٹو رکشہ ڈرائیوروں کو بچانے کیلئے حکومت آگے آئے : کے ٹی آر

اجلاس میں وزراء ہریش راؤ، سرینواس گوڑ‘ٹی سرینواس یادو، ای دیاکر راؤ، پی اجے کمار‘ ملا ریڈی، سبیتا اندرا ریڈی اور متعلقہ محکموں کے سینئر عہدیدار و ں نے شرکت کی۔ اسی معاملے پر کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس جاریہ ماہ کی 13 تاریخ کوبھی ہوا تھا۔

ریاستی حکومت نے 2023-24 کے بجٹ میں اپنی اراضی پر ڈبل بیڈروم مکانات تعمیر کے لیے 7350 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔

حکومت فی خاندان تین لاکھ روپے مالی امداد فراہم کرے گی۔جاریہ سال جملہ4 لاکھ استفاد ہ کنندگان کو امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس میں دیہی علاقوں میں 1,78,200 اور شہری علاقوں میں 2,21,800 افرادکی مدد فراہم کی جائے گی۔