جموں و کشمیر

ارنیہ سیکٹر میں پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی

بی ایس ایف نے پاکستان رینجرس کو کرارا جواب دیا جنہوں نے منگل کے دن جموں وکشمیر کے ارنیہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر جنگ بندی کی بلااشتعال خلاف ورزی کی تھی۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔

جموں: بی ایس ایف نے پاکستان رینجرس کو کرارا جواب دیا جنہوں نے منگل کے دن جموں وکشمیر کے ارنیہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر جنگ بندی کی بلااشتعال خلاف ورزی کی تھی۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔

بارڈر سیکوریٹی فورس نے کہا کہ اس کا کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان گزشتہ سال جنگ بندی معاہدہ کی تجدید کے بعد سے سرحد پر نسبتاً سکون تھا۔

دراندازی کی کچھ کوششیں ہوئیں جنہیں ناکام کردیا گیا۔ ڈرونس کے ذریعہ ہتھیار گرائے جانے کے کئی کیسس ہوئے۔

بی ایس ایف اور پاکستان رینجرس کی فلیگ میٹنگ میں آج طئے پایا کہ فریقین بین الاقوامی سرحد پر تحمل برقرار رکھیں گے۔

بی ایس ایف نے کہا کہ دوپہر 1:45 بجے سرحد پر فلیگ میٹنگ ہوئی جس میں بلااشتعال فائرنگ کے مسئلہ پر تبادلہ خیال ہوا۔ میٹنگ خوشگوار ماحول میں اختتام کو پہنچی۔