ایشیاء

افغانستان میں 1500 بچے اسہال میں مبتلا

عہدیداروں نے بتایا کہ شمال مشرق صوبہ تخار میں ایک ہفتہ کے دوران ایک ہزار 500 بچے مذکورہ مرض شکار ہوگئے ہیں جنہیں صوبائی دواخانوں سے رجوع کیاگیاہے۔

کابل: افغانستان میں 1500 بچے اسہال سے متاثر ہوگئے ہیں۔ یہ بات خبر رساں ادارہ ژنہوا نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتائی اور کہا کہ محکمہ صحت کے عہدیداروں کی جانب سے مذکورہ مرض کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔

عہدیداروں نے بتایا کہ شمال مشرق صوبہ تخار میں ایک ہفتہ کے دوران ایک ہزار 500 بچے مذکورہ مرض شکار ہوگئے ہیں جنہیں صوبائی دواخانوں سے رجوع کیاگیاہے۔

بتایا جاتاہے کہ مرض میں مبتلا ہونے والے بچوں کی تعداد 8 سال سے کم ہے۔ عہدیدار نے بتایا کہ موثر اقدامات کی وجہ یہ مرض کنٹرول میں ہے۔

ناساز گار موسم اور آلودہ پانی استعمال کی وجہ کئی بچے اس مرض میں مبتلا ہوتے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ والدین کی جانب سے خاطر خواہ توجہ نہ دینا ہی اس مرض کے پھیلنے کی وجوہات میں سے ایک ہے۔

دو ہفتہ قبل مذکورہ صوبہ میں 9500 افراد مذکورہ مرض سے متاثر ہوگئے تھے جن کا مختلف دواخانوں میں علاج کیاگیا۔ بتایا جاتاہے کہ 667 افراد ہیضہ کا شکار بھی ہوئے ہیں لیکن اب ان کی حالت ٹھیک ہے۔