ایشیاء

افغان خواتین کا اپنے حقوق کے لئے احتجاجی مظاہرہ

ریالی کی ایک منتظم فریبہ کبرضانی نے کہا کہ نئی حکومت بشمول کابینہ اور لویاجرگہ(بزرگوں کی کونسل) میں خواتین کی حصہ داری بھی ہونی چاہئے۔

کابل: کابل سے موصولہ اے پی کی اطلاع کے مطابق تقریباً 36 افغان خواتین نے مغربی صوبہ ہرات میں گورنر کے دفتر کے روبرو احتجاجی مظاہرہ کیا۔

انہوں نے نئی حکومت سے اپیل کی کہ وہ طالبان کے قبضہ کے بعد خواتین کے حقوق پر حملوں کو روکے۔

ریالی کی ایک منتظم فریبہ کبرضانی نے کہا کہ نئی حکومت بشمول کابینہ اور لویاجرگہ(بزرگوں کی کونسل) میں خواتین کی حصہ داری بھی ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 20 سال کے دوران افغان خواتین نے اپنے مقاصد کے حصول کے لئے کئی قربانیاں دی ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ دنیا ہماری آواز سنے اور ہم اپنے حقوق کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں۔