ایشیاء

چین میں کووڈ کیسس میں اضافہ

ذرائع نے بتایا کہ کووڈ19- کیسس میں روزانہ اضافہ ہوتاجارہاہے جس کے بعد چین نے لاک ڈاؤنس میں توسیع کردی ہے۔

بیجنگ: کووڈ19- کیسس میں اضافہ کی وجہ چین کے حکام نے خاطر خواہ اقدامات کئے ہیں تاکہ مرض سے نمٹنے کی راہ ہموار ہوسکے۔ ذرائع نے بتایا کہ کووڈ19- کیسس میں روزانہ اضافہ ہوتاجارہاہے جس کے بعد چین نے لاک ڈاؤنس میں توسیع کردی ہے۔

جس میں وہ شہر بھی شامل ہے جہاں پر فیاکٹری کے کارکنوں کی تنخواہوں کی ادائیگی کے مسئلہ پر پولیس کے ساتھ جڑپ ہوئی۔ یہ واقعہ اس ہفتہ پیش آیا۔زینا گوہو کے 8 اضلاع میں رہنے والے 6.6ملین افراد کو بتایاگیا ہے کہ وہ آج سے 5دنوں تک گھروں میں رہیں۔ ادویات یا غذاء کی خریداری کیلئے ہی گھر سے باہر نکلیں۔

حکومت نے موثر اقدامات کرتے ہوئے عوام کو ہدایت دی ہے کہ وہ ٹسٹنگ کروائیں تاکہ وائرس کی روک تھام میں مدد مل سکے۔24گھنٹے قبل کووڈ کے نئے کیسس میں اضافہ ہوکر 31444 ہوگئے۔یہ بات نیشنل ہیلتھ کمیشن نے آج یہاں بتائی اور کہا کہ چین کے وسطی شہر ووہان میں 2019کے اواخر میں پھوٹ پڑے کورونا وائرس کے پہلے کیس کے بعد یہ سب سے بڑی تعداد ہے‘ جس میں روزانہ اضافہ ہوتا جارہاہے۔

چین کے حکام نے اطلاع دی ہے کہ 6ماہ میں کووڈ19-کی اموات میں یہ پہلا ہے‘جس کے بعد مہلوکین کی جملہ تعداد 5232 ہوگئی ہے۔بعض شاپنگ مالس اور آفس بلڈنگ کو بند کردیا گیا ہے۔حکومت کی جانب سے کووڈ19-کی تازہ لہر کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم حکومت کا کہنا ہے کہ اس مقصد کیلئے فیاکٹریوں کو بند نہیں کیا جائے گا کیونکہ اس سے معاشی صورتحال متاثر ہوتی ہے۔

بتایاجاتاہے کہ تنخواہوں کی ادائیگی کے مسئلہ پر شہر کی ایک فیاکٹری کے ملازمین اور پولیس میں جھڑپ ہوئی۔یہ فیاکٹری جوکہ سب سے بڑی ہے شہر کے قریب انڈسٹریل ژون میں واقع ہے۔