جرائم و حادثات
ٹرینڈنگ

زمینی تنازعہ: بھائی نے سگے بھائی پر 8 بار ٹریکٹر چڑھا کربے دردی سے قتل کردیا (خوفناک ویڈیو)

اس واقعے میں کئی لوگ بری طرح زخمی بھی ہوئے ہیں۔بھرت پور کے بیانا تھانہ علاقے کے اڈا گاؤں میں دو فریقوں کے درمیان زمین کا تنازعہ اتنا بڑھ گیا کہ ایک نوجوان کو ٹریکٹر سے کچل دیا گیا۔

جئے پور: راجستھان کے بھرت پور میں رشتوں کو شرمسار کرنے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔زمین کے سنگین تنازعہ پر بھائی نے اپنے بھائی کا بے دردی سے قتل  کردیا۔ ملزم نے نوجوان پر 8 بار ٹریکٹر چڑھایا۔

متعلقہ خبریں
محمد سمیع کے بھائی محمد کیف کا ایک اور یادگار مظاہرہ
پارلیمنٹ سیکیوریٹی میں نقائص، راجستھان کے ناگور سے موبائل فونس کے ٹکڑے برآمد
4 ریاستوں کے اسمبلی الیکشن نتائج کا کل اعلان، صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی
انتخابات سے قبل لبھانے والے وعدوں پر سپریم کورٹ کا نوٹس
ایک ہی خاندان کے 4 افراد کا قتل، 6 ماہ کی شیر خوار بھی شامل

 اس واقعے میں کئی لوگ بری طرح زخمی بھی ہوئے ہیں۔بھرت پور کے بیانا تھانہ علاقے کے اڈا گاؤں میں دو فریقوں کے درمیان زمین کا تنازعہ اتنا بڑھ گیا کہ ایک نوجوان کو ٹریکٹر سے  کچل دیا گیا۔ اس واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں بھائی نے ٹریکٹر کے ذریعہ اپنے ہی بھائی کو بے دردی سے کچلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس خونریز تصادم میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جو بیان اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اس واقعہ کے بعد بی جے پی گہلوت حکومت پر حملہ آور ہے، معاملہ بیان کے صدر تھانہ علاقہ کے اڈا گاؤں کا ہے۔

یہاں گاؤں کے بہادر اور عطار سنگھ گجر پارٹیوں کے درمیان کافی دنوں سے زمین کا تنازع چل رہا تھا۔ جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ ایک نوجوان کو ٹریکٹر نے کچل کر موقع پر ہی ہلاک کر دیا۔