حیدرآباد

 کے سی آر کے قومی سیاست میں داخلہ پر دلت خاندانوں نے سویا بین کی پیداوار کا عطیہ دیا

چیف منسٹر کے اس تاریخی فیصلہ کا استقبال کرتے ہوئے ان خاندانوں نے 16.50کوئنٹل کے سویابین جس کی مالیت 66,000 ہزار روپئے ہے، سرپنچ جے میناکشی کے حوالے کیا۔

حیدرآباد: ایک انوکھے قدم کے طورپر دلت بستی اسکیم کے استفادہ کنندگان نے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے قومی سیاست میں داخلے پر اپنی سویابین کی پیداوار کا عطیہ دیا۔اس سویابین کو انہوں نے اپنے کھیتوں میں اُگایا تھا۔ان استفادہ کنندگان کا تعلق ضلع عادل آباد کے مکھراگاوں سے ہے۔

چیف منسٹر کے اس تاریخی فیصلہ کا استقبال کرتے ہوئے ان خاندانوں نے 16.50کوئنٹل کے سویابین جس کی مالیت 66,000 ہزار روپئے ہے، سرپنچ جے میناکشی کے حوالے کیا جو وزیراعلی کے قومی سیاست میں داخلے پر ان استفادہ کنندگان کی جانب سے منائی گئی تقریب میں مہمان خصوصی کے طورپر شریک تھیں۔

 تقریب میں ایک استفادہ کنندہ ٹی تروپتی نے کہاکہ وہ روزانہ اجرت پر کام کرنے والے ہیں تاہم دلت بستی اسکیم کے تحت فراہم کردہ قابل کاشت تین ایکڑ اراضی کے بعد وہ کسان بن گیا۔ان استفادہ کنندگان نے کہاکہ وہ، اختراعی اقدامات کے ذریعہ ان کی زندگیوں کو بڑے پیمانہ پر بدلنے پر وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے مقروض ہیں۔