ایشیاء

2023ء میں پولیو کا پہلا کیس، 3سالہ لڑکا متاثر

حکام نے اس سلسلہ میں الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اب جبکہ رمضان کا آغاز ہورہا ہے مزید احتیاطی تدابیر کی ضرورت ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 10اپریل سے ٹیکہ اندازی کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔

اسلام آباد : پاکستان میں پولیو کا کیس منظر عام پر آیا ہے۔ یہ بات میڈیا کے ذرائع نے آج یہاں بتائی اور کہا کہ 2023ء میں پولیو کے پہلے کیس کا پتا چلا ہے جس میں ایک 3سالہ لڑکا متاثر ہوگیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اقوام متحدہ پاکستان میں شیعہ نسل کشی رکوانے مداخلت کرے: مولانا کلب جواد
توہینِ مذہب کا الزام، خیبرپختونخواہ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں عالمِ دین قتل

میڈیا کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس کیس کا علم خیبر پختواہ کے ضلع بنو میں ہوا ہے۔ وزارت صحت نے بتایا کہ اس سلسلہ میں حکام احتیاطی تدابیر اختیار کررہے ہیں۔

وزیر صحت عبدالقدیر پٹیل نے عہدیداروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا تاکہ مرض کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔ پولیو سے متعلق نیشنل ایمرجنسی آپریشنس سنٹر (این ای او سی) کے صدر ڈاکٹر شہباز بیگ نے کہا کہ اس بات کی تحقیق کی جارہی ہے کہ بچے نے آیا ٹیکہ لیا تھا یا والدین نے ٹیکہ اندازی کروانے سے انکار کردیا تھا۔

بیگ نے مزید بتایا ہے کہ یہ بات واضح ہے کہ لڑکے کی صحت پر توجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ وہ وائرس کی زد میں آگیا۔ڈاکٹر شہباز نے بتایا کہ پانچ ماہ کے وقفہ کے بعد یہ پہلا کیس ہے۔

حکام نے اس سلسلہ میں الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اب جبکہ رمضان کا آغاز ہورہا ہے مزید احتیاطی تدابیر کی ضرورت ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 10اپریل سے ٹیکہ اندازی کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔

یہ کیس ایک ایسے وقت منظر عام آیا جبکہ فرنچ ایجنسی فار ڈیولپمنٹ (ایف اے ڈی) اور بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن (بی ایم جی ایف) کے وفود دورہ کررہے ہیں تاکہ معاشی مشکلات سے دوچار ملک سے امراض کے خاتمہ کی راہ ہموار کرسکیں۔