پشاور کی مسجد میں نماز ظہر کے وقت خودکش بم دھماکہ، 28 مصلی جاں بحق

پولیس نے بتایا کہ جس وقت دھماکہ ہوا اس وقت مسجد میں بہت سے مصلی نماز ادا کرنے کیلئے مسجد میں جمع تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دھماکہ سے مسجد کا ایک حصہ گر گیا ہے جس کے نیچے کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

پشاور: پاکستان کے شہر پشاور کے علاقہ پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکہ ہوا ہے۔ اس خودکش دھماکہ میں اب تک 28 افراد ہلاک اور 120 زخمی ہو گئے ۔ ابھی تک کسی دہشت گرد تنظیم نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ جس وقت دھماکہ ہوا اس وقت مسجد میں بہت سے مصلی نماز ادا کرنے کیلئے مسجد میں جمع تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دھماکہ سے مسجد کا ایک حصہ منہدم ہوگیا جس کے نیچے کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

حکام نے بتایا کہ پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخواہ کے پشاور میں پیر کو ایک خودکش بم دھماکہ میں 25 افراد ہلاک اور کم از کم 120 زخمی ہوئے۔ ڈان اخبار کی خبر کے مطابق پولیس لائنز ایریا کے قریب 1.40 بجے جب ظہر کی نماز ادا کی جا رہی تھی۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق مسجد اگلی صف میں بیٹھے خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ 13 مصلیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور متعلقہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس عہدیدار سکندر خان کا کہنا تھا کہ "دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ اس کی لپیٹ میں آنے سے کئی لوگ زخمی ہو گئے، دھماکہ سے مسجد کا ایک حصہ بھی گر گیا، اس حصے میں بہت سے لوگ دبے ہو سکتے ہیں”۔

پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ترجمان محمد عاصم نے بتایا کہ یہاں اب تک 90 زخمی لائے گئے ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button