چین میں ایک ماہ میں 60 ہزار کووِڈ اموات

چین نے ہفتہ کے دن خبر دی کہ گزشتہ 30 دن میں ملک بھر کے دواخانوں میں نئے کورونا وائرس کے باعث 59ہزار 938 اموات ہوئی ہیں۔

بیجنگ: چین نے ہفتہ کے دن خبر دی کہ گزشتہ 30 دن میں ملک بھر کے دواخانوں میں نئے کورونا وائرس کے باعث 59ہزار 938 اموات ہوئی ہیں۔

اس نے یہ خبر ایسے وقت دی ہے جب ورلڈ ہیلت آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) بیجنگ پر تنقید کررہی ہے کہ وہ کورونا وباء کی تباہی کو گھٹاکر دکھارہا ہے۔

چین کے نیشنل ہیلت کمیشن نے ہفتہ کے دن کہا کہ 8 دسمبر تا 12 جنوری 59,938 کووِڈ اموات ہوئیں۔ مرنے والوں کی اوسط عمر 80.3 ہے۔ ہانگ کانگ سے شائع ہونے والے ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے یہ اطلاع دی۔

چین نے تقریباً 3 سال بعد 8جنوری سے اپنی سرحدیں بین الاقوامی مسافرین کے لئے کھول دیں۔

ڈبلیو ایچ او نے چہارشنبہ کے دن کہا تھا کہ چین کووِڈ 19 اموات کی تعداد کافی گھٹاکر دکھارہا ہے۔ ملک میں کووِڈ انفیکشن کی لہر آئی ہوئی ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button