ایشیاء

کابل کی مسجد کے قریب دھماکہ۔ 4 افراد جاں بحق

افغان دارالحکومت کابل میں جمعہ کے دن مسجد وزیر اکبر خان کے قریب دھماکہ میں کم ازکم 4 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

کابل: افغان دارالحکومت کابل میں جمعہ کے دن مسجد وزیر اکبر خان کے قریب دھماکہ میں کم ازکم 4 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

یہ مسجد شہر کے ڈپلومیٹک علاقہ میں واقع ہے۔ کابل کے اٹالین ایمرجنسی ہاسپٹل نے کہا کہ 14 زخمیوں کو لایا گیا جن میں 4 نے دواخانہ پہنچنے کے بعد دم توڑدیا۔

کابل پولیس سربراہ کے ترجمان خالد زدران نے بتایا کہ نماز ِ جمعہ کے بعد مسجد سے باہر نکلنے والوں کو نشانہ بنایا گیا۔

وزیر داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ دھماکہ مسجد کے قریب مین روڈ پر ہوا۔تحقیقات جاری ہیں۔

مسجد وزیر اکبر خان میں 2020 میں بھی بم حملہ ہوا تھا۔ اُس وقت امام مسجد کے بشمول 2 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔