سوشیل میڈیا

ٹرمپ کے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس بھی ہورہے ہیں بحال

فیس بک نے 7 جنوری 2021 کومسٹر ٹرمپ کو معطل کر دیا جب انہوں نے مظاہرین کی طرف سے یوایس کیپٹل پر دھاوا بولنے کے بعد نومبر 2020 کے انتخاب کے بارے میں مواد پوسٹ کرنا جاری رکھا۔

سان فرانسسکو: امریکی کمپنی میٹا نے اعلان کیا کہ سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا دوسال سے معطل فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس آنے والے ہفتوں میں بحال کردے گی۔

متعلقہ خبریں
پرائمری انتخابات، بائیڈن کو اسرائیل۔غزہ جنگ پر مخالفت کا سامنا
رام گوپال پولیس اسٹیشن کے سامنے سگریٹ نوشی کی ویڈیووائرل نوجوان سلاخوں کے پیچھے (ویڈیو)
ہندو بھگوانوں کے خلاف پوسٹ، مقدمہ درج
دھونی سابق امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ گولف کھیلتے دیکھے گئے
شیواجی کے خلاف اہانت آمیز پوسٹ، کم عمرگرفتار

میٹا کے عالمی امور کے نائب صدر نک کلیگ نے ایک بلاگ پوسٹ میں لکھا، "اگرمسٹر ٹرمپ پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے والا مزید مواد پوسٹ کرتے ہیں، تو مواد کو ہٹادیاجائے گا اورخلاف ورزی کی سنجیدگی کی بنیاد پر ایک ماہ سے دوسال کے لئے معطل کردیاجائے گا۔

میٹا نے اس ماہ اپ ڈیٹ کردہ ضوابط جاری کیے ہیں جو عوامی شخصیات پر لاگو ہوتے ہیں۔ فیس بک نے 7 جنوری 2021 کومسٹر ٹرمپ کو معطل کر دیا جب انہوں نے مظاہرین کی طرف سے یوایس کیپٹل پر دھاوا بولنے کے بعد نومبر 2020 کے انتخاب کے بارے میں مواد پوسٹ کرنا جاری رکھا۔

میٹا کے اوور سائیٹ بورڈ نے ایک بلاگ پوسٹ میں لکھا، "میٹا کا آج کا فیصلہ سوشل میڈیا پر سیاست دانوں کی جانب سے پوسٹ کیے جانے والے نقصان دہ مواد کو کنٹرول کرنے کے بہترین طریقہ پر بحث کے لیے اہم ہے۔”

مسٹر ٹرمپ نے یہ کہتے ہوئے جواب دیا، "ایسا دوبارہ کسی موجودہ صدر یا کسی اور کے ساتھ نہیں ہونا چاہئے، جو سزا کا مستحق نہ ہو۔”

مسٹر ٹرمپ کا ٹویٹر اکاؤنٹ حال ہی میں ایلون مسک کے کمپنی سنبھالنے کے بعد بحال کیا گیا ہے۔