بم سے اُڑادینے کی دھمکی ، جیٹ اسٹار طیارہ کی جاپان میں ہنگامی لینڈنگ

پولیس نے بتایا کہ جیٹ اسٹار کی پرواز ٹوکیو کے قریب ناریتا بین الاقوامی ہوائی اڈے سے جاپان کے کیوشو جزیرے پر واقع فوکوکا جا رہی تھی۔

ٹوکیو: جاپان کے آئیچی صوبے کے چوبو سینٹربین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہفتہ کی صبح ایک آسٹریلیائی جیٹ اسٹار طیارے کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملنے کے بعد ہنگامی لینڈنگ کی گئی، حالانکہ جانچ کے بعد جہاز میں کوئی بم نہیں ملا۔ یہ اطلاع این ایچ کے براڈکاسٹر کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں ملی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ جیٹ اسٹار کی پرواز ٹوکیو کے قریب ناریتا بین الاقوامی ہوائی اڈے سے جاپان کے کیوشو جزیرے پر واقع فوکوکا جا رہی تھی۔

 ساتھ ہی طیارے کو بم سے اڑانے کے خطرے کے پیش نظر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ بھی کرانی پڑی۔ ابھی تک کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ تاہم تحقیقات کے بعد طیارے میں کسی قسم کا کوئی بم نہیں ملا۔آسٹریلیائی طیارے میں 136 مسافر اور عملے کے چھ ارکان سوار تھے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button