پاکستان کا عدم استحکام ہندوستان کے مفاد میں نہیں: روسی سفیر

پاکستان کی بگڑتی صورتحال کے درمیان ہندوستان میں روس کے سفیر ڈینس الیپوف نے آج یہ کہہ کر تنازعہ کھڑا کردیا کہ کمزور اور غیر مستحکم پاکستان ہندوستان کے مفاد میں نہیں ہوسکتا ہے۔

نئی دہلی: پاکستان کی بگڑتی صورتحال کے درمیان ہندوستان میں روس کے سفیر ڈینس الیپوف نے آج یہ کہہ کر تنازعہ کھڑا کردیا کہ کمزور اور غیر مستحکم پاکستان ہندوستان کے مفاد میں نہیں ہوسکتا ہے۔

روسی سفیر نے آج یہاں ایک ٹویٹ میں کہا کہ غیر مستحکم پاکستان ہندوستان، افغانستان کے لیے اچھا نہیں ہوگا۔

الیپوف کے ٹویٹ پر ردعمل آنا شروع ہونے کے بعد، انہوں نے دوسری ٹویٹ میں واضح کیا، "میرا مطلب یہ ہے کہ ایک غیر مستحکم پاکستان جنوبی ایشیائی خطہ میں کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔

مضبوط ہند مخالف پاکستان کسی کے مفاد میں نہیں ہو سکتا ہے، خاص کر ہندوستان کے "۔

روسی سفیر کی وضاحتی ٹویٹ سے یہ واضح نہیں ہے کہ روس کس قسم کے پاکستان کو ہندوستان کے مفاد میں سمجھتا ہے اور اپنی دہشت گردی کی پالیسی کے حوالے سے روس کے نقطہ نظر میں کیا تبدیلی آئی ہے لیکن یہ ضرور ہے کہ روس‘ پاکستان کی صورتحال پر بے فکر ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button