پاکستان میں کوئلے کی کان میں دھماکہ،9 مزدور ہلاک

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے واقعہ میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جائے۔

خیبر پختونخوا: پاکستان میں اورکزئی قبائلی علاقے میں ایک کوئلہ کان دھماکے میں نو مزدور ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔ اورکزئی کے ڈپٹی کمشنر عدنان فرید نے بتایا کہ چہارشنبہ کو واقعہ کے وقت کان میں 13 مزدور کام کر رہے تھے اور بعد میں وہ اندر پھنس گئے۔

انہوں نے بتایا کہ ریسکیو حکام، مقامی رضاکاروں اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر نو لاشوں کو نکالا اور باقی چار کو ملبے سے نکال کر کے ڈی اے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھیج دیا گیا۔

کوہاٹ کے ڈویژنل کمشنر محمود اسلم وزیر نے واقعے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی، واقعے کی فوری انکوائری کا حکم دیا اور کنٹریکٹرز کو ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے جدید ترین آلات بھی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

 انہوں نے خبردار کیا کہ غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ 2500 فٹ کی گہرائی میں ہوا۔ اورکزئی کے ضلعی پولیس سربراہ نذیر خان نے بتایا کہ محکمہ معدنیات کی ایک سرکاری ٹیم نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور بتایا کہ دھماکہ کان کے اندر گیس کی چنگاری سے ہوا۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے واقعہ میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جائے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button