حیدرآباد

چنچل گوڑہ میں آنکھوں‘دانتوں اور یونانی کا مفت میڈیکل کیمپ

صبح8تا11بجے دن خون میں شوگر کا مفت معائنہ کیا جائے گا۔مزید تفصیلات کیلئے فون8522800636سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

حیدرآباد: آل انڈیا یونانی طبی کانفرنس،بیت المال،جامع مسجد دیوڑھی نواب دولہے خان،چنچل گوڑہ‘ڈاکٹر غلام یزدانی خان ٹکنیکل وایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام14نومبر کو10 تا 12 بجے دن حکیم محمد عبد الرزاق یونانی ریسرچ فاؤنڈیشن ڈسپنسری موقوعہ چنچل گوڑہ،نزد جامع مسجد دیوڑھی نواب دولہے خان،چنچل گوڑہ میں مفت میڈیکل کیمپ مقررہے۔

اس کیمپ میں انڈو یو ایس ہاسپٹل، ملک پیٹ کی جانب سے آنکھوں کا مفت معائنہ،ڈاکٹر شفیع احمد کی جانب سے دانتوں کا مفت معائنہ اور ڈاکٹر سید خواجہ عبد الوحید تکمیلی،طیبیہ خورشید بانو،طیبیہ آمنہ بیگم،ڈاکٹر اکبر شریف،ڈاکٹر مسعود وکیل قریشی،ڈاکٹر سید توحید احمد، العارف ہاسپٹل بنڈلہ گوڑہ حکیم غلام محی الدین (لقمان کلینک)ڈاکٹر کلیم اللہ خان مریضوں کا مفت معائنہ وتشخیص کریں گے‘ ایک ہفتہ کی دوائیں بھی مفت سربراہ کی جائے گی۔

صبح8تا11بجے دن خون میں شوگر کا مفت معائنہ کیا جائے گا۔مزید تفصیلات کیلئے فون8522800636سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔