ایشیاء

عمران خان کو گولیاں نہیں لگی تھیں: فارنسک رپورٹ

پنجاب فارنسک سائنس ایجنسی کی رپورٹ کے بموجب ٹرک کی بائیں جانب سے فائرنگ ہوئی تھی۔ جائے واردات پر 10 گولیوں کے خول پائے گئے، جنہیں تحقیقات کے لیے بھیجا گیا تھا۔

اسلام آباد: فارنسک رپورٹ میں پتہ چلا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کو 3 گولیوں کے چھرّے اور ایک دھاتی ٹکڑا لگا تھا۔ گزشتہ برس پی ٹی آئی کی ریالی کے دوران ان پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا۔ 3 نومبر 2022ء کو وزیر آباد میں اُن کے اوپن ٹاپ کنٹینر پر گولیاں چلی تھیں۔

متعلقہ خبریں
خط اعتماد چرانے والوں پر غداری کا مقدمہ چلایا جائے: عمران خان
توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل
اننیا پانڈے نے فٹ رہنے کا راز بتادیا
عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 4 اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم
عمران خان کی رہائی کا مطالبہ، پاکستانی سینیٹ میں قرارداد جمع

 دی اکسپریس ٹریبیون نے یہ اطلاع دی۔ اِس واقعہ میں ایک شخص ہلاک اور عمران خان کے کئی قریبی ساتھی زخمی ہوئے تھے۔ فارنسک رپورٹ میں جو اب سامنے آگئی ہے، کہا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم کو 3 گولیوں کے چھرّے اور ایک دھاتی ٹکڑا لگا تھا۔

 پنجاب فارنسک سائنس ایجنسی کی رپورٹ کے بموجب ٹرک کی بائیں جانب سے فائرنگ ہوئی تھی۔ جائے واردات پر 10 گولیوں کے خول پائے گئے، جنہیں تحقیقات کے لیے بھیجا گیا تھا۔