ایشیاء

لانگ مارچ پرعمران خان کو الٹا لٹکادیاجائےگا: راناثناء اللہ

وزیرداخلہ نے کہا کہ حکومت نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے نمٹنے اپنی حکمت عملی ابھی ظاہرنہیں کی ہے۔ عمران خان نے کہاتھا کہ پی ٹی آئی اپنے اگلے اقدام سے راناثناء اللہ کو چونکادے گی۔ اس کے جواب میں راناثناء اللہ نے یہ وارننگ دی۔

اسلام آباد: وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے خبردار کیاکہ عمران خان نے اگر اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ شروع کیاتو حکومت پاکستان انہیں الٹالٹکادے گی۔ جیو نیوز نے وزیرداخلہ کے حوالہ سے کہا کہ عمران خان کو پتہ نہیں ہے کہ حکومت اس بار ان کے ساتھ کیاکرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

 انہوں نے زوردے کرکہا کہ ہجوم مشتعل ہوا تو حکومت کسی کی بھی جان کی ضمانت نہیں دے سکتی۔ راناثناء اللہ نے سوال کیاکہ جب مسلح ہجوم وفاقی دارالحکومت پر حملہ کردے تو حکومت کسی کے جان کے تحفظ کی ضمانت کیسے دے سکے گی؟۔

 انہوں نے کہا کہ ہجوم میں کوئی بھی کچھ بھی کرسکتا ہے جس پر پولیس کو حرکت میں آنا پڑسکتا ہے۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ حکومت نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے نمٹنے اپنی حکمت عملی ابھی ظاہرنہیں کی ہے۔ عمران خان نے کہاتھا کہ پی ٹی آئی اپنے اگلے اقدام سے راناثناء اللہ کو چونکادے گی۔ اس کے جواب میں راناثناء اللہ نے یہ وارننگ دی۔

چیف منسٹر پنجاب کے مشیربرائے داخلہ عمرسرفرازچیمہ نے کہاتھا کہ وزیرداخلہ راناثناء اللہ کو پنجاب میں داخل ہونے پر گرفتارکرلیاجائے گا۔ انہوں نے کہا تھا کہ اینٹی کرپشن اسٹالشمنٹ(اے سی بی) نے وفاقی وزیرکے خلاف غیرضمانتی وارنٹِ گرفتاری حاصل کرلیا ہے جو 19اکتوبر تک کارگر ہے۔