بنگلہ دیش میں ایمبولنس اور ٹرک میں تصادم، 6 افراد جاں بحق

حادثہ اتنا شدید تھا کہ ڈرائیور سمیت تمام 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ مرنے والوں میں مریض اور ایمبولینس کے ڈرائیور اور ایک پیرامیڈک شامل ہیں۔

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ سے تقریباً 101 کلومیٹر جنوب میں واقع ضلع شریعت پور میں منگل کی علی الصبح ایمبولینس اور ٹرک کے ٹکراجانے سے چھ افراد کی موت ہو گئی۔

فائر سروس اور سول ڈیفنس کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد سلیم میاں نے بتایا کہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 20 منٹ پر اس وقت پیش آیا جب ڈھاکہ کی طرف جانے والی ایمبولینس گھنے کہرے کی وجہ سے سی این جی ٹرک سے ٹکرا گئی۔

 حادثہ اتنا شدید تھا کہ ڈرائیور سمیت تمام 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ مرنے والوں میں مریض اور ایمبولینس کے ڈرائیور اور ایک پیرامیڈک شامل ہیں۔

امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ انہیں تباہ شدہ ایمبولینس سے لاشیں نکالنے کے لیے گھنٹوں جدوجہد کرنی پڑی۔

خراب سڑکوں، ناقص گاڑیوں، نااہل ڈرائیوروں کے ذریعہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور محکمہ ٹریفک کی جانب سے مناسب نگرانی کی کمی کے سبب بنگلہ دیش میں سڑک حادثات میں اموات کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔

مقامی تنظیم بنگلہ دیش پیسنجر ویلفیئر ایسوسی ایشن کی ایک رپورٹ کے مطابق، 2022 میں ملک بھر میں 7,617 سڑکوں، ریلوے اور آبی گزرگاہوں کے حادثات میں کل 10,858 افراد ہلاک اور 12,875 دیگر زخمی ہوئے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button