تلنگانہ

ووٹر لسٹ‘ ناموں کے اندراج اور تصحیح کیلئے سہولت کی فراہمی

مرکزی الیکشن کمیشن کی جانب سے سکینڈ اسپیشل سمر ریویژن (2nd ssr) کے تحت فہرست رائے دہندگان میں ناموں کی تنقیح یا تبدیلی یا تصحیح کے لئے ایک موقع فراہم کیا ہے۔

حیدر آباد: جی ایچ ایم سی کمشنر رونالڈروز نے دونوں شہروں کے رائے دہندوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ موجودہ فہرست رائے دہندگان میں اپنے ناموں، پتہ، فوٹو، مکان نمبر، تاریخ پیدائش، موبائیل نمبر رجسٹریشن اور اپنے ارکان خاندان کے نام و دیگر تفصیلات صحیح طور پر درج ہے یا نہیں چیک کرلیں۔

متعلقہ خبریں
لوک سبھا الیکشن : سیکٹورل آفیسرس کو جی ایچ ایم سی کمشنر رونالڈ روز کی ہدایت
بی ایس این ایل کے فینسی نمبرات کا ہراج
انتخابی ضابطہ اخلاق، بغیر اجازت جلسہ کو روک دیا گیا
سلطان العلوم کیمپس میں ووٹر شعور بیداری پروگرام
حیدرآباد کو اولمپکس کی میزبانی کے قابل بنانے پر توجہ: کے ٹی آر

مرکزی الیکشن کمیشن کی جانب سے سکینڈ اسپیشل سمر ریویژن (2nd ssr) کے تحت فہرست رائے دہندگان میں ناموں کی تنقیح یا تبدیلی یا تصحیح کے لئے ایک موقع فراہم کیا ہے۔

کمشنر بلدیہ رونالڈروز جو حیدر آباد ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر بھی ہیں، رائے دہندوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ویب سائٹ www.voters.gov.in پر فام نمبر 8 کے ذریعہ آن لائن ناموں اور پتہ وغیرہ کی تصحیح کرسکتے ہیں یا ووٹر ہیلپ لائن ایپ کے ذریعہ فام نمبر 8 ڈاؤن لوڈ بھی کرسکتے ہیں۔

 قواعد کے مطابق فہرست رائے دہندگان میں اگر کسی کے نام کے بغیر تصویر موجود رہتی ہے تو وہ اپنے ووٹ کا استعمال نہیں کرسکتے۔ انہیں چاہیے کہ وہ ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر و جی ایچ ایم سی کمشنر کے ویب سائٹ پر رجسٹر کریں۔ کمشنر نے ہیلپ لائن نمبر 1950 پر دفتر کے اوقات میں ویب سائٹ رجسٹریشن کے لئے ربط پیدا کرسکتے ہیں۔