ملالہ یوسف زئی کی پاکستان واپسی

ملالہ اکتوبر 2012 میں دہشت گردوں کے ہاتھوں گولی لگنے کے ایک عشرے بعد منگل کے روز اپنے والد ضیاء الدین یوسف زئی کے ساتھ کراچی پہنچیں۔ ان کی تنظیم ملالہ فنڈ نے کہا کہ توقع ہے کہ وہ آج سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی۔

کراچی: نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی دہشت گردوں کے ہاتھوں گولی باری کا شکار ہونے کے ایک دہائی بعد ملک میں سیلاب متاثرین سے ملنے پاکستان واپس پہنچی ہیں۔

اخبار ڈان کے مطابق ملالہ اکتوبر 2012 میں دہشت گردوں کے ہاتھوں گولی لگنے کے ایک عشرے بعد منگل کے روز اپنے والد ضیاء الدین یوسف زئی کے ساتھ کراچی پہنچیں۔ ان کی تنظیم ملالہ فنڈ نے کہا کہ توقع ہے کہ وہ آج سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی۔

 ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کا دورہ پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور ضروری انسانی امداد کی طرف بین الاقوامی توجہ دلانے کے لیے ہے۔ قبل ازیں، ملالہ فنڈ نے سیلاب کے بعد باز آبادکاری کے اقدامات اور ‘پاکستان میں لڑکیوں اور نوجوان خواتین کی بہبود’ کے لیے بین الاقوامی ریسکیو کمیٹی (IRC) کو ہنگامی امدادی گرانٹ جاری کیا تھا۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button