ایشیاء

کراچی میں دودھ 210 روپے فی لیٹر!

غیریقینی معاشی حالات میں کراچی میں صارفین کو دام بڑھنے کے بڑے جھٹکے لگتے جارہے ہیں۔ روزمرہ استعمال کی اشیا ء کے دام بلاروک ٹوک بڑھتے جارہے ہیں۔

کراچی: غیریقینی معاشی حالات میں کراچی میں صارفین کو دام بڑھنے کے بڑے جھٹکے لگتے جارہے ہیں۔ روزمرہ استعمال کی اشیا ء کے دام بلاروک ٹوک بڑھتے جارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
انڈیگو طیارہ کی کراچی میں لینڈنگ، مسافر نے دم توڑدیا
رمضان میں ہند۔ پاک مچھیروں کی رہائی کا مطالبہ
اقوام متحدہ کی حقوق انسانی کونسل میں مسئلہ کشمیر اٹھانے پر ہندوستان کی پاکستان پر تنقید
پاکستان کو 1.2 بلین امریکی ڈالر کا اگلاقرض ملنے کی راہ ہموار
مریم نواز، پاکستان کے صوبہ پنجاب کی پہلی خاتون چیف منسٹر ہوں گی

بعض دکانداروں نے کھلے دودھ کی قیمت بڑھاکر 210 روپے فی لیٹر کردی ہے جبکہ پیاکٹ والا دودھ 190روپے فی لیٹر ہے۔ زندہ برائلر چکن کی قیمت گزشتہ 2 دن میں 30 تا 40 روپے فی کیلو گرام بڑھ گئی۔

اب یہ 480 تا 500 روپے فی کیلوگرام بک رہا ہے۔ انگریزی روزنامہ ڈان نے یہ اطلاع دی۔ قبل ازیں زندہ برائلر چکن 390 تا 440 روپے فی کیلو گرام دستیاب تھا جبکہ یہ جنوری کے آخری ہفتہ میں 380 تا 420 روپے فی کیلو گرام فروخت ہورہا تھا۔

چکن میٹ اب 700تا 780روپے فی کیلو گرام بک رہا ہے جبکہ چند دن قبل اس کی قیمت 620 تا 650 روپے تھی۔ بغیر ہڈی کا گوشت (مٹن) 1000 روپے تا 1100 روپے فی کیلوگرام بک رہا ہے۔ اس کی قیمت میں 150 تا 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

کھلے دام کے تعلق سے کراچی ملک رٹیلرس اسوسی ایشن کے میڈیا کوآرڈینیٹر وحید گدی نے دعویٰ کیا کہ 1000 سے زائد دکاندار اونچے دام پر دودھ بیچ رہے ہیں۔ اصل میں یہ ہول سیلرس/ ڈیری فارمر کی دکانیں ہیں۔ یہ ہمارے ارکان نہیں ہیں۔

انہو ں نے کہا کہ 4 ہزار سے زائد رٹیل ممبرس نے دودھ کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ انہوں نے 190 روپے فی لیٹر کے دام برقرار رکھے ہیں۔

ڈیری فارمرس اور ہول سیلرس نے دام بڑھانے کا جو اعلان کیا ہے وہ اگر واپس نہ لیا گیا تو رٹیلرس 210 روپے کے بجائے 220 روپے فی لیٹر دودھ بیچنے پر مجبور ہوجائیں گے کیونکہ دودھ کی قیمت ِ خرید میں 27 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔

16 دسمبر 2022 کو رٹیلرس کو کمشنر کراچی سے 10 روپے فی لیٹر دام بڑھانے اور 180 روپے فی لیٹر دودھ فروخت کرنے کی اجازت ملی تھی لیکن زیادہ تر چلر فروش 190 روپے فی لیٹر دودھ بیچ رہے ہیں۔