ایشیاء

ویڈیو: نیپال میں مسافر طیارہ حادثہ کا شکار، 36 نعشیں نکالی گئیں

وسطی نیپال کے پوکھرا علاقے میں اتوار کو گر کر تباہ ہونے والے مسافر طیارے کے ملبے سے کم از کم 36 لاشیں برآمد کی گئیں۔ طیارے میں 72 مسافر سوار تھے۔ ایک مقامی اہلکار نے یہ اطلاع دی۔

کھٹمنڈو: نیپال میں وسطی نیپال کے پوکھرا علاقے میں ایک مسافر طیارہ حادثے کا ہو گیا ہے۔ طیارے میں 68 مسافر سوار تھے۔ ایک مقامی اہلکار نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

متعلقہ خبریں
نیپالی طیارہ کا بلیک باکس برآمد
چین، جیٹ مسافر طیارہ بنانے میں کامیاب

کاسکی ضلع کے ایک اہلکار گرو دتہ ڈھکال نے بتایا کہ یتی ایئر لائن کا مسافر طیارہ 68 مسافروں کو لے کر کھٹمنڈو سے پوکھرا جا رہا تھا، سیتی ندی کی گھاٹی کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔

وسطی نیپال کے پوکھرا علاقے میں اتوار کو گر کر تباہ ہونے والے مسافر طیارے کے ملبے سے کم از کم 36 لاشیں برآمد کی گئیں۔ طیارے میں 72 مسافر سوار تھے۔ ایک مقامی اہلکار نے یہ اطلاع دی۔

کاسکی ضلع کے چیف ڈسٹرکٹ آفیسر ٹیک بہادر کے سی نے جائے حادثہ سے بتایا کہ ملبے سے چھتیس لاشیں نکالی گئی ہیں اور آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

نیپال کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان جگناتھ نیرولا نے بتایا کہ یتی ائرلائنس کا اے ٹی آر-72 طیارہ کھٹمنڈو سے پوکھرا کے لیے پرواز کررہا تھا اور لینڈنگ سے چند منٹ قبل گر کر تباہ ہو گیا۔ انہوں نے بتایا کہ طیارے میں 15 غیر ملکیوں سمیت 68 مسافر اور عملے کے چار اراکین سوار تھے۔