پاکستان میں تمام گرڈ اسٹیشنوں سے بجلی کی فراہمی بحال: وزارت توانائی

اگرچہ حکومت یہ دعویٰ کر رہی ہے کہ ملک بھر میں بجلی کی سپلائی بحال کر دی گئی ہے، لیکن ملک کے کچھ علاقے ایسے ہیں جہاں ابھی تک بجلی نہیں پہنچی ہے۔

لاہور: ملک کے اندھیرے میں ڈوبنے کے 24 گھنٹے سے زیادہ وقت کے بعد، پاکستان کی توانائی کی وزارت نے منگل کو دعویٰ کیا کہ تمام گرڈ اسٹیشنوں کو درست کر دیا گیا ہے اور بجلی کی سپلائی بحال کر دی گئی ہے۔

یہ گرڈ اسٹیشن ایک روز قبل ‘فریکوئنسی مسمیچ’ کی وجہ سے بند ہوگئے تھے۔

وزارت نے ایک ٹیبل کے ذریعے یہ دکھاتے ہوئے کہ بجلی کی سپلائی 6:25 بجے بحال ہوگئی، ٹویٹ کرکے کہا، ’’ملک کے تمام 1,112 گرڈ اسٹیشنوں کی بجلی سپلائی 24 گھنٹے کے اندربحال کر دی گئی۔

اگرچہ حکومت یہ دعویٰ کر رہی ہے کہ ملک بھر میں بجلی کی سپلائی بحال کر دی گئی ہے، لیکن ملک کے کچھ علاقے ایسے ہیں جہاں ابھی تک بجلی نہیں پہنچی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں لوگوں نے شکایت کی کہ شہر میں سپلائی مکمل طور پر بحال نہیں ہوئی اور کئی علاقے تاحال بجلی سے محروم ہیں۔ دوسری جانب، کے-اسٹیشنزکے ایک ترجمان نے کہا کہ فی الحال شہر کے تمام گرڈ اسٹیشن کام کررہے ہیں اور مقامی سطح پر بھی بجلی فراہمی کی بحالی کا عمل جاری ہے۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق، صبح 9:34 بجے اپنے پاور اپ ڈیٹ میں، کمپنی نے کہا کہ گزشتہ رات نیشنل گرڈ سے سپلائی بحال ہونے کے بعد میٹروشہرمیں صورتحال مزید بہتر ہوئی ہے۔

ہوائی اڈوں، اسپتالوں، واٹر پمپنگ اسٹیشنوں سمیت اہم تنصیبات کو بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button