ملائیشیا کی پارلیمنٹ تحلیل

صابری یعقوب نے اپنے ٹیلی ویژن خطاب میں کہا کہ ملک کے حکمراں سلطان عبداللہ سلطان احمد شاہ نے آئین کے مطابق اس فیصلے سے اتفاق کیا ہے۔

کوالالمپور: ملائیشیا کے وزیر اعظم اسماعیل صابری یعقوب نے پیر کے روز ملک کی پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اگلے 60 دنوں میں عام انتخابات کرانے کی راہ ہموار کردی ہے۔

صابری یعقوب نے اپنے ٹیلی ویژن خطاب میں کہا کہ ملک کے حکمراں سلطان عبداللہ سلطان احمد شاہ نے آئین کے مطابق اس فیصلے سے اتفاق کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2018 میں قومی انتخابات کے بعد کئی اہم واقعات رونما ہوئے جن میں متعدد وزرائے اعظم کی تبدیلی اور کورونا وائرس (کووڈ-19) کی عالمی کے ساتھ سیاسی غیر یقینی صورتحال شامل ہیں۔ اس سے ملک کی سماجی، معاشی اور سیاسی استحکام کو نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی فیصلے کا حصول ملک میں سیاسی استحکام کی بحالی اور انتخابات کے بعد ایک مضبوط، مستحکم اور باوقار حکومت کی تشکیل کے لیے سب سے قوی اقدام ہے۔

واضح ر ہے کہ ملائیشیا کے الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہونا باقی ہے۔ عام طور پر پارلیمنٹ تحلیل ہونے کے دو ماہ کے اندر عام انتخابات کا انعقاد ضروری ہے۔

ووٹرز 222 رکنی دیوان عام یا ایوان نمائندگان کا انتخاب کریں گے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button