تلنگانہ

تلنگانہ میں دوسرے دن بھی آئی ٹی کے چھاپے

آئی ٹی کی ٹیموں نے سنگاریڈی ضلع کے تیلا پور میں راجا پشپا لائف اسٹائل ولاز میں رہنے والے کمپنی کے ڈائریکٹرزپی سرینواس ریڈی، جے چندر ریڈی، چرن راج، ایم ڈی مہیندر ریڈی، ایڈیشنل ڈائرکٹر سوجیت ریڈی کے ساتھ ساتھ اکاؤنٹنٹس اور عملہ کے مکانات کی بیک وقت تلاشی لی۔

  تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آر ایس کے ایم ایل سی وینکٹ رامی ریڈی کے خاندان کی ملکیت راجا پشپا پراپرٹیز کمپنی میں انکم ٹیکس (آئی ٹی) کے عہدیداروں نے دوسرے دن بھی تلاشی لی۔ راجا پشپا پراپرٹیز کمپنی، ورٹیکس اور مُپا رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کے علاوہ وسودھا فارما کمپنی کے ہیڈ آفس اور ڈائریکٹرز کے گھروں کی تلاشی لی گئی۔

آئی ٹی کی ٹیموں نے سنگاریڈی ضلع کے تیلا پور میں راجا پشپا لائف اسٹائل ولاز میں رہنے والے کمپنی کے ڈائریکٹرزپی سرینواس ریڈی، جے چندر ریڈی، چرن راج، ایم ڈی مہیندر ریڈی، ایڈیشنل ڈائرکٹر سوجیت ریڈی کے ساتھ ساتھ اکاؤنٹنٹس اور عملہ کے مکانات کی بیک وقت تلاشی لی۔

اسی ولاز میں مقیم وینکٹ رامی ریڈی کے گھر کی بھی تلاشی لی گئی۔ راجا پشپا پراپرٹیز کمپنی کے ذمہ داروں کے تقریباً 15 مکانات میں کل صبح 6 بجے سے آدھی رات تک تلاشی لی گئی تھی جس کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔

آئی ٹی کے حکام رئیل اسٹیٹ اور آئی ٹی ادائیگیوں میں راجا پشپا پراپرٹیز کمپنی کی سرمایہ کاری کی جانچ کر رہے ہیں۔ راجا پشپا پراپرٹیز کمپنی پر شبہ ہے کہ کمپنی کے ذمہ داروں نے کئی کمپنیوں کے ساتھ اراضیات کے ڈیولپمنٹ کے معاہدے کئے ہیں۔ اس سلسلہ میں راجا پشپا پراپرٹیزکمپنی کے ساتھ ساتھ ورٹیکس اور مُپا رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کے دفاتر کی بھی تلاشی لی گئی۔