دنیا کا سب سے آلودہ ترین شہر

گاڑیوں اور صنعتوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے دھویں، فصلوں کا کچرا جلانے، اینٹوں کے بھٹوں سے اٹھنے والے دھویں، عام فضلے اور تعمیراتی جگہوں کی دھول کی وجہ سے شہر میں آلودگی میں اضافہ ہوا ہے۔

لاہور: پاکستانی پنجاب کا دارالحکومت لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا جہاں یکم نومبر رات 8 بجے شہر کا ایئرکوالٹی انڈکس سب سے زیادہ مضر ریکارڈ کیا گیا۔

ڈان میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس مسلسل خطرناک شکل اختیار کررہا ہے، دنیا کے تمام ممالک میں ایئر کوالٹی کو مانیٹر کرنے والی ویب سائٹ آئی کیو ایئر ڈاٹ کام کے مطابق 31 اکتوبر کو لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 438 تھا جبکہ یہ رپورٹ شائع کرتے وقت لاہور کا ایئرکوالٹی انڈیکس 303 تک پہنچ گیا جو ایک خطرناک علامت ہے، یہ بات قابل ذکر ہے کہ اگر ایئر کوالٹی انڈیکس 50 تک ہو تو ہوا صحت بخش ہوتی ہے۔

دوسری جانب لاہور کے ملحقہ علاقوں میں جب ہوا کا معیارریکارڈ کیا گیا تو رات 8 بجے لاہور گرامر اسکول میں ایئر کوالٹی انڈیکس 401 تھا، پاکستان انجیرنگ سروسز (پرائیویٹ) میں 366، سی ای آر پی آفس میں 349، سید مراتاب علی روڈ میں 340، ڈی ایچ اے فیز 2 میں 329 جبکہ چٹھہ پارک میں 328 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ تحفظ ماحولیات (ای پی ڈی) کی جانب سے آن لائن شیئر کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق لاہور کی ہوا کا معیار 309 پر ریکارڈ کیا گیا۔ایئر کوالٹی کی ویب سائٹ کے مطابق گاڑیوں اور صنعتوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے دھویں، فصلوں کا کچرا جلانے، اینٹوں کے بھٹوں سے اٹھنے والے دھویں، عام فضلے اور تعمیراتی جگہوں کی دھول کی وجہ سے لاہور میں آلودگی میں اضافہ ہوا ہے، اس کے علاوہ بڑے پیمانے پر درختوں کو کاٹ کر نئی سڑکیں اور عمارتیں تعمیر کرنے سے بھی ہوا کی آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے۔

ویب سائٹ میں مزید کہا گیا کہ سردیوں میں درجہ حرارت کم ہونے کی وجہ سے آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوتا ہے۔اس کے علاوہ لاہور میں ٹریفک اور سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں، لاہور اور ملحقہ علاقوں میں رئیل اسٹیٹ منصوبوں کی مسلسل تعمیرات ایک الگ مسئلہ ہے، شہر میں ترقیاتی منصوبوں کی تعمیرات ہوا کے معیار میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کی رینکنگ میں اگر دنیا بھر کے شہروں کی بات کی جائے تو لاہور کے بعد بھارت کے شہر دہلی، قازقستان کے دارالحکومت نور سلطان، دبئی اور ڈھاکہ شامل ہیں۔ دوسری جانب سال 2018 میں ایئر کوالٹی ایئر وجوئل 2018 کی ورلڈایئر کوالٹی رپورٹ میں لاہور کا 10واں نمبر تھا۔

مجموعی طور پر پاکستان بدترین ایئرکوالٹی انڈیکس کی وجہ سے دنیا کے آلودہ ترین ملکوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔

...رشتوں کا انتخاب
...اب اور بھی آسان

لڑکی ہو یا لڑکا، عقد اولیٰ ہو یا عقد ثانی
اب ختم ہوگی آپ کی تلاش اپنے ہمسفر کی

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور فری سبسکرپشن حاصل کرکے منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

آج ہی مفت رجسٹر کریں اور منصف میٹریمونی کے تمام فیچرس سے استفادہ کریں۔

www.munsifmatrimony.com

تبصرہ کریں

Back to top button