ایشیاء

مولانا طارق جمیل ہاسپٹل میں زیر علاج

مولانا یوسف جمیل نے اس حوالے سے ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی وقت کے مطابق منگل کو دوپہر ایک بجے والد کو سینے میں درد محسوس ہوا جس کے بعد انہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسلام آباد: مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے یوسف جمیل نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر مولانا طارق جمیل کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ’والد اس وقت کینیڈا میں ہیں جہاں انہیں ہارٹ اٹیک کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا ہے‘۔

مولانا یوسف جمیل نے بتایا کہ ’مولانا طارق جمیل کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے‘۔ انہوں نے قوم سے مولانا طارق جمیل کی صحت یابی کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔

مولانا یوسف جمیل نے اس حوالے سے ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی وقت کے مطابق منگل کو دوپہر ایک بجے والد کو سینے میں درد محسوس ہوا جس کے بعد انہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اْن کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے اور وہ روبہ صحت ہیں تاہم اْن کا گھر سے دور ہونا ہمارے لیے تھوڑی پریشانی کا باعث ہے۔