بین الاقوامی

ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص

اس سے قبل ایلون مسک کی جگہ فرانسیسی لگژری برانڈ لوئس ووٹن کے سی ای او برنارڈ آرنلٹ کو دنیا کا امیر ترین شخص قرار دیا گیا تھا۔

واشنگٹن: ٹوئٹر کے سربراہ، ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے۔

متعلقہ خبریں
ایلون مسک اپنے بیٹے کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر میں نظر آئے
ٹویٹر کے صارفین کی تعداد میں ہر ہفتے اضافہ: مسک

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیسلا کے شیئرز کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافے کے بعد ایلون مسک کی دولت میں کئی گنا اضافہ ہو گیا، جس کے باعث گزشتہ 2 ماہ سے زائد عرصہ امیر ترین شخصیات کی فہرست میں دوسرے نمبر پر رہنے والے ایلون مسک ایک بار پھر پہلے نمبر پر آگئے۔

اس سے قبل ایلون مسک کی جگہ فرانسیسی لگژری برانڈ لوئس ووٹن کے سی ای او برنارڈ آرنلٹ کو دنیا کا امیر ترین شخص قرار دیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز مارکیٹ بند ہونے تک ایلون مسک کی مجموعی دولت کی مالیت تقریباً 187.1 بلین ڈالرز تھی جب کہ برنارڈ آرنلٹ 185.3 بلین ڈالرز کے مالک ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹیسلا کے اسٹاک میں جنوری میں 70 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا، جبکہ پیر کو یہ 207.63 ڈالرس پر بند ہوئے۔