یوروپ

برطانیہ میں تاریخ کی شدید ترین سردی کی پیش گوئی، الرٹ جاری

برطانوی محکمہ موسمیات نے برطانیہ میں تاریخ کی شدید ترین سردی کی پیش گوئی کردی اور کہا پارہ نقطہ انجماد سے دس ڈگری نیچے جانے کا امکان ہے۔

لندن: برطانوی محکمہ موسمیات نے برطانیہ میں تاریخ کی شدید ترین سردی کی پیش گوئی کردی اور کہا پارہ نقطہ انجماد سے دس ڈگری نیچے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی محکمہ موسمیات کی جانب سے برطانیہ میں تاریخ کی شدید ترین سردی کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساحلی وشمالی انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے کئی علاقوں میں پارہ منفی دس سے بھی نیچے جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج سے برفباری کی بھی پیش گوئی کی اور کہا ہے کہ فلائٹ شیڈول متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

برطانوی ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی نے الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ غیرضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں۔برطانوی محکہ صحت کے مطابق شدید سرد موسم شہریوں کی صحت پر اثراندازہو سکتا ہے۔

دوسری جانب امریکی ریاست الاسکا میں انیس سو ننانوے کے بعد ریکارڈ برف باری ہوئی ہے، کئی علاقوں میں دو فِٹ تک برف پڑی ہے، گھر، گاڑیاں سڑکیں سب چُھپ گئی ہیں۔