تلنگانہ

تلنگانہ میں نظم وضبط کی برقراری کیلئے تمام تر ضروری اقدامات : ایم مہندر ریڈی

ڈی جی پی تلنگانہ ایم مہندر ریڈی نے کہا کہ ریاست میں امن وآمان کی برقراری کیلئے تمام اقدامات کئے جائیں گے۔ خاص کر ماوسٹوں کی سرگرمیوں کے دوبارہ آغاز کے سدباب کیلئے ممکنہ اقدمات کئے جارہے ہیں۔

حیدرآباد: ڈی جی پی تلنگانہ ایم مہندر ریڈی نے کہا کہ ریاست میں امن وآمان کی برقراری کیلئے تمام اقدامات کئے جائیں گے۔ خاص کر ماوسٹوں کی سرگرمیوں کے دوبارہ آغاز کے سدباب کیلئے ممکنہ اقدمات کئے جارہے ہیں۔

آج صلع ملگ کے جنگلات میں الوباک بیس کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے پولیس عہدیداروں کے ساتھ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مہندر ریڈی نے کہا کہ ریاستوں سے ماوسٹوں کو تلنگانہ میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جاچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نظم وضبط کی برقراری میں تلنگانہ کی کارکردگی متاثر کن ہے۔ ریاست کی پولیس کی جانب سے جرائم پر قابو پانے کیلئے ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ہم اس بات سے اچھی طرح واقف ہیں کہ امن وآمان کی بہتر صورتحال کی وجہ سے سرمایہ کار، ریاست کا رخ کریں گے۔

صنعتیں قائم ہوں گی جس کی وجہ سے مقامی عوام کو روزگار کے مواقع میسر ہوں گے۔ روزگار سے معاشی استحکام حاصل ہوگا اور جرائم کی شرح میں کمی آئیگی۔

ان تمام امور سے ریاست کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔ معیار زندگی بلند ہوگا۔ ڈی جی پی نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے محکمہ پولیس کو کافی اہمیت دیتے ہوئے تمام درکار سہولتوں کو فراہم کررہے ہیں۔